سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 55 ہزار سے نیچے آگیا

کراچی(آئی این پی)ملکی صرافہ مارکیٹس میں  فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوکر 454862 روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھا ئو بھی 772 روپے کم ہوکر 389970 روپے  رہا ۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھائو  9 ڈالر کم ہوکر 4325 ڈالر فی اونس ہے۔