سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے فی تولہ اضافہ

  کراچی (آئی این پی )سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق روس یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے سونے کی ڈیمانڈ میں دوبارہ اضافے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 347ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ ہوگیا۔