سونا 900 روپے مہنگا‘4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے تولہ ہوگیا

کراچی(آئی این پی )عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔ جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں24 کیرٹ کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 409089 روپے ہوگئی۔