اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کو روٹی کی قیمتوں کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت  کردی ۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں  لئے گئے دو  نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا بھی حکم دیا