نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا کیلئے بڑے چیلنجز ہیں‘ بانی سے ملاقات کرادی جاتی تو اچھا تاثر جاتا
پی ٹی آئی کی پاپولر ڈیمانڈ وہی ہیں جو مجمع کہہ رہا ہے اسی سمت میں جائیں:رکن قومی اسمبلی
اسلا م آباد(آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا غصہ یہ ہی ہے کہ کے پی کے میں ان کا وزیراعلی نہیں لایا گیا، نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ 12،13 دن تک اجلاس نہیں ہونا تھا تاکہ نمبر پورے کرلئے جائیں، پی ٹی آئی نے الگ اسٹریٹیجی اپنائی اور تمام ایم پی ایز کو ایک ہی جگہ پر رکھا۔نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کیلئے بڑے چیلنجز ہیں نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی بانی سے ملاقات کرادی جاتی تو اچھا تاثر جاتا، سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کا حشر دیکھ چکے ہیں، پی ٹی آئی کی پاپولر ڈیمانڈ وہی ہیں کہ جو مجمع کہہ رہا ہے اسی سمت میں جائیں۔