305بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی
کراچی (آئی این پی )ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ماری انرجیز لمیٹڈ نے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل میں تیل و گیس کی دریافت کرلی۔ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں فارمیشن کے اندر تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا، کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ماری انرجیز کے سی ای اوفہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں کی کامیابی قرار دیا ہے