بانی کے کیس آزاد عدلیہ کے سامنے آئے تو ختم ہو جائینگے:بیرسٹر گوہر

عمران خان نے سہیل کو مبارکباد دی اور کہا اب انقلاب آئیگا: نورین نیازی کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی  کا کہنا ہے عمران خان نے  پھر کہا ہے  مجھے پیرول پر باہر نکالیں،عمران خان نے سہیل کو مبارکباد دی اور کہا اب انقلاب آئیگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  جمہوری حکومت ہی امن لا سکتی ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے پاس کوئی سلوشن نہیں ہوتا۔ بانی خود چاہتے ہیں فیصلے عدالتوں کے ذریعے ہوں۔اس موقع پر  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملزم جیل میں ہو اس کی ضمانت کا فیصلہ دو ماہ میں ہونا چا ہئے، بانی پی ٹی آئی کے کیس آزاد عدلیہ کے سامنے آئیں گے تو ختم ہو جائیں گے ، بانی نے کہا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ جج کونسا ہو مگر جلد فیصلے ہوں۔