بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست میں فاصلے کم کررہے ہیں:سرفراز بگٹی

بلوچستان کے طلباء کیلئے دنیا کی 200 معیاری جامعات کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں:وزیراعلی
 وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں :  قمر زمان کائرہ‘وزیراعلی سے ملاقات میں گفتگو
کوئٹہ (آن لائن)  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء￿  اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فلاحِ عامہ کے کاموں میں سرگرم عمل ہے اور بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹوکریسی کو فروغ دے کر گڈ گورننس کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی پروگرام قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک طلباء￿  کو اسکالرشپ فراہم کی جائے گی اور بلوچستان کے طلباء￿  کے لیے دنیا کی 200 معیاری جامعات کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وڑن کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔