بلوچستان حکومت نوجوانوں کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرائے گی: سرفراز بگٹی

 ہر سال 10 با صلاحیت امیدواروں کو ممتاز جامعات میں اسکالر شپس دی جائیں گی،وزیراعلی 
کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان حکومت نے صوبے کے با صلاحیت نوجوانوں کو بیرون ملک پی ایچ ڈی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی کی حکومت نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت بیرونِ ملک پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 10 با صلاحیت امیدواروں کو ممتاز جامعات میں اسکالر شپس دی جائیں گی۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پی ایچ ڈی اسکالر شپ پروگرام کے اجرا پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ ڈی اسکالر شپ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ خبر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات تک پہنچانے کا سفر شروع ہو چکا، یہ سفر بلوچستان کے مستقبل کو بدلنے کا سفر ہے