لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی بیگوخیل کے صدر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔