سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 216 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جہاں زیرِ زمین سرگرمی کے باعث سوات اور اس کے گردونواح میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کا رخ کیا۔ اس دوران لوگوں میں خوف کی فضا دیکھنے میں آئی۔