ویب ڈیسک کے مطابق، سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زیر زمین گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے علاقے میں الرٹ ہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔