کسانوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلیف پیکج کا اعلان

کسانوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے تحفظ اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر فی لیٹر 150 روپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری بحران کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کے اثرات مقامی کسانوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر مشکل وقت میں کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور پنجاب کے کسان، جو ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔