سروائیکل کینسر، ہر سال 5 ہزارنئے کیسز ،3 ہزار اموات

5سال قبل 194 ممالک نے سروائیکل کینسرخاتمیکی عالمی حکمتِ عملی پرچلنے کاعہدکیا
پاکستان میں پہلی بارسروائیکل کینسر کیخاتمے کاعالمی دن منایاگیا،بچاؤ کیلئے آگاہی واک
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان نے دنیا کے ساتھ مل کر پہلی مرتبہ عالمی سروائیکل کینسر ایلیمینیشن ڈے منایاجو کہ عالمی ادار? صحت کی 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے فیصلے کے تحت عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ایک اہم سنگِ میل ہے، اس دن کی بنیاد اْس تاریخی اعلان پر ہے جو 17 نومبر 2020 کو کیا گیا تھا، جب 194 ممالک نے سروائیکل کینسر کے خاتمے کی عالمی حکمتِ عملی کی حمایت کا عہد کیا تھا،سروائیکل کینسر پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا کینسرہے، جہاں ہر سال پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز اور تقریباً تین ہزار اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔رواں سال وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن (ایف ڈی آئی) نے گاوی اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں، خصوصاً ڈوپاسی فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان کی پہلی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا، جس میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں 9 سے 14 سال کی92 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین لگائی گئی، عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوامی آگاہی میں اضافہ کرنے کے لیے ڈوپاسی فاؤنڈیشن نے وفاقی دارالحکومت میں سروائیکل کینسر آگاہی واک کا اہتمام کیا، جس کا مقصد بیماری سے بروقت بچاؤ، توجہ اور اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کو عام کرنا تھا۔