شہری پر مبینہ تشدد ،ایم پی اے ودیگر کیخلاف درخواست دائر

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں شہری اقدس پر مبینہ تشدد کے الزام میں ایم پی اے کاشف نوید پنسوتہ ودیگر کیخلاف درخواست دائر، بیرسٹر سلمان صفدر نے م ئوقف اپنایا کہ کمپنی کے سابق ملازم نے 11 کروڑ 90 لاکھ ہڑپ کئے، رقم کی ریکوری کیلئے ملزم کیخلاف لاہور میں ایف آئی آر درج ہے، متعلقہ پولیس کے ساتھ فورٹ عباس چھاپے سے واپسی پر پی پی 242 کے ایم پی اے کاشف نوید نے راستہ روک لیا،90 افراد کے ساتھ ملکر درخواست گزار پر حملہ کر دیا، تشدد کیا، موبائل، پرس اور شناختی کارڈ چھین لیا، پولیس نے بغیر الزام حوالات میں بند کر دیا، ایم پی اے اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج اورکارروائی کا حکم دیا جائے۔