ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کیساتھ ملکرانسدادِمنشات پرکام کرینگے:ایس پی سٹی

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایس پی سٹی لاہور بلال احمد کا ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا دورہ ،کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم ذوالفقار حسین، وائس چیئرمین سید محسن سے ملاقات پر سٹی ڈویڑن میں انسدادِ منشیات اقدامات، تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم، سڑکوں پر پڑے بے گھر عادی افراد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری جنرل عدیل راشد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی خاور باری، سعدیہ مجید، ضیا اللہ مرزا، نثار حسین بھی موجودتھے۔ایس پی بلال احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے بچانا اولین ترجیح ہے۔ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کیساتھ ملکر منشیات کیخلاف آگاہی مہم اور کونسلنگ پروگرام پر کام کرینگے۔ذوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ کیمیکل ڈرگز، آئس، ویپنگ کا نشہ نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے، لاہور پولیس کی منشیات کیسپلائریزکیخلاف مہم خوش آئند ہے۔