ڈرگ ایڈوائزری حب کی انسدادِمنشیات پر تربیتی ورکشاپ

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے زیر اہتمام انسدادِمنشیات پر تربیتی ورکشاپ ہوئی۔ مہمانِ خصوصی اے این ایف پنجاب کے سربراہ بریگیڈیئر سکندر حیات تھے۔ کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم ذوالفقار حسین اور وائس چیئرمین سید محسن نے منشیات کیخلاف جاری اقدامات اور اداروں کے باہمی تعاون پر روشنی ڈالی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوائیہ، ڈاکٹر ماریہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف مقیم احمد و دیگر ماہرین نے خطاب میں منشیات کی روک تھام کے جدید بین الاقوامی طریقہ کار اورسکیورٹی اداروں کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔بریگیڈیئر سکندر حیات نے کہا منشیات کی سپلائی روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگی۔