پشاور ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اہم ریلیف ملا

پشاور ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اہم ریلیف ملا

پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے دائر درخواست پر اہم سماعت ہوئی۔

 جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے سماعت کی، تاہم وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کی اور متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات دوبارہ طلب کیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا موقف تھا کہ ان پر اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں مختلف مقدمات درج ہیں، لہٰذا عدالت تفصیلات فراہم کرے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکیں۔