پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی

پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی

 سرائے مغل کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 45 سالہ ام کلثوم، جو پانچ بچوں کی ماں ہے، بیماری اور ذہنی دباؤ کے باعث انتہائی اقدام کرنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ام کلثوم کو نہر سے زندہ بچا لیا۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق، ام کلثوم ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھی، جس کے باعث اس نے یہ اقدام کیا۔ خاتون کا شوہر ایک نجی فیکٹری میں ملازم ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں اور ذہنی صحت کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔