پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے

قومی سلامتی کمیٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم یکجا ہے اور ہم دہشت گردوں کو ہر صورت شکست دیں گے۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، اور ہم اس کا خاتمہ کرنے تک اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، اور کہا کہ یہ اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے نمائندے بھی اس میں شریک ہوتے۔