تباہ کن جنگ کے بعد غزہ میں آگے بڑھنے کا روشن راستہ دکھائی دینے لگا:سیکرٹری جنرل یو این

تباہ کن جنگ کے بعد غزہ میں آگے بڑھنے کا روشن راستہ دکھائی دینے لگا:سیکرٹری جنرل یو این

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری دو سالہ تباہ کن جنگ کے بعد اب ایک مثبت سمت میں پیش رفت کا امکان نظر آ رہا ہے۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محنت سے کیے گئے اقدامات سے صورتحال میں بہتری آئے گی اور جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔گوتریس نے اپیل کی کہ تمام فریقین مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں اور تباہی سے پاک ایک پرامن علاقے بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے عوام امن، استحکام اور ترقی کے حقدار ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کیا جا سکے اور علاقہ مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ سب مل کر غزہ کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کریں اور ایک خوشحال اور پرامن مشرق وسطیٰ کی طرف قدم بڑھائیں۔