روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر بھاری پابندیوں کا بل تیار

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  خبردار کیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ایک ایسا سخت قانون تیار کر رہے ہیں جس کے تحت روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ہر ملک پر سنگین پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ خیال انہوں نے خود پیش کیا تھا، اور ممکن ہے کہ اس فہرست میں ایران کو بھی شامل کر لیا جائے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ مجوزہ قانون سازی کا مقصد ان ممالک پر دبا بڑھانا ہے جو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یوکرین کی جنگ تقریبا چار سال سے جاری ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیچھے ہٹنے کے کوئی آثار نہیں دکھا رہے۔