ایران، روس نے عالمی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بینک کارڈ سسٹم کو جوڑ دیا

تہران (آئی این پی) ایران اور روس نے عالمی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے بینک کارڈ سسٹم کو جوڑ دیا ہے ۔یہ بات ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایرانی بینک کارڈ اب روس میں استعمال کیے جاسکتے ہیں، کیوں کہ دونوں ممالک نے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تازہ ترین اقدام میں اپنے بینکنگ سسٹم کو جوڑ دیا ہے۔ روس سوئفٹ سروس کے متبادل کے طور پر ایک بین الاقوامی ادائیگی پلیٹ فارم بنانے پر زور دے رہا ہے، سوئفٹ سے 2022 سے اہم روسی بینکوں کو بھی خارج کر دیا گیا ہے۔