یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ

پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل، ہدف گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے،رپورٹ
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دبائومیں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا موقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔