27ویں آئینی ترمیم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

کراچی(آئی این پی )  27ویں آئینی ترمیم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیم پر عملدرآمد روکا جائے۔  بیرسٹر علی طاہر نے سندھ ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر  کی ہے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ترمیم جلد بازی میں منظور اور نوٹیفائی کی گئی اور نوٹیفکیشن کے اگلے ہی روز آئینی عدالت کے ججز نے حلف اٹھا لیا