27ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر

 کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میںمجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف   درخواست دائر کر دی گئی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کی جانب سے اسے چیلنج کیا گیا تھا۔مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وکیل ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، درخواست کا مقصد آئین کے تحفظ کیلیے قانونی سوال اٹھانا ہے