24نومبر کا احتجاج،وزیر اعظم کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن )پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم و دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔24 نومبر احتجاج کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر کی وساطت سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں فوجداری شکایت دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔