پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے اور اسے قائم و دائم رکھنا شرط اول ہے‘
جڑانوالہ (آ ن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر انٹرنیشنل فیتھ ہارمنی کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پیغامِ پاکستان کے تحت شریک تمام علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ملک میں مسلح جدوجہد حرام ہے اور ہم تشدد کو ترک کر کے عدمِ تشدد کی راہ اپنائیں گے۔ جامعہ عثمانیہ میں علماو مشائخ کے ہمراہ آ ن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے اور اسے قائم و دائم رکھنا شرط اول ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع عوام کو خوف سے آزاد کرتا ہے جو ملک کے اقتصادی استحکام اور قوم کی معاشی خوشحالی کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کے لیے دو ارب انسانوں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنا چاہتا ہے اوراس مقصد کیلئے وہ پاکستان کے خلاف دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو پاکستان اپنے دفاع میں جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پیغامِ پاکستان میں پندرہ ہزار علمائکرام، جن میں سعودی عرب کے علمائبھی شامل ہیں، کا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان میں مسلح جدوجہد حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جہاد کررہی ہے، جس کو جہاد کرنے کا شوق ہے وہ فوج میں شامل ہو جائے اور اللہ کا حکم پورا کرے