جنگ بندی مذاکرات کے لیے روس سے ملنے کے لیے تیار ہیں:یوکرینی صدر

 دنیا کو طویل مدت سے اس کا انتظار ہے، اور کسی بھی جنگ کو واقعی ختم کرنے کا پہلا قدم جنگ بندی ہے
 استنبول (آئی این پی )یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف جنگ بندی مذاکرات کے لیے روس سے ملنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت اشاررہ ہے کہ روس نے آخرکار جنگ ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو طویل مدت سے اس کا انتظار ہے، اور کسی بھی جنگ کو واقعی ختم کرنے کا پہلا قدم جنگ بندی ہے، چند دن کے لیے بھی قتل جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ روس مکمل، مستقل، اور قابل اعتماد جنگ بندی کی تصدیق کرے گا۔