نیویارک:پاکستانی سفیر کی پاکستانی بینکرز، آئی ٹی پروفیشنلز و تاجروں سے ملاقات

نیویارک (آن لائن) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں پاکستانی نژاد انویسٹمنٹ بینکرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور تاجروں سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، زراعت اور سیاحت، میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سفیر نے انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔