ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج اور کل کیلئے بندش کا فیصلہ کیا گیا ، ریلوے حکام
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ) بلوچستان سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر دوروز کیلئے معطل ، 18اور 19 مئی کو پشاور کیلئے جعفرایکسپریس منسوخ کردی گئی ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس کو 18 اور 19 مئی کو منسوخ کر دیا گیا ہے اسی طرح پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہے گی کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کردیا جائے گا، ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر پہلے ہی معطل ہیں۔