بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

لاہور( کرائم رپورٹر) سیلاب کی صورتحال کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ہفتہ کے روز معطل رکھی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کر دی گئیں۔ٹرین سروس ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اتوار سے ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی جائے گی۔