پنجاب بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کی تیاریاں مکمل

 حکومتی اقدامات کلائمیٹ ایکشن ایجنڈے کے تحت عالمی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں:مریم اورنگزیب
لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پراسموگ اورکلامیٹ چینج کے اثرات میں کمی کیلئے پنجاب بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پنجاب حکومت کے اقدامات کلائمیٹ ایکشن ایجنڈے کے تحت عالمی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ کمالیہ میں شجرکاری کیلئے60 ایکڑ پر نرسری کا قیام اور مقامی درختوں کی لاکھوں اقسام کی افزائش مکمل ہوگئی ہے۔ نرسری میں شیشم، سمبل، سریس اورشہتوت کے قدرتی اور ماحول دوست درخت اگائے جا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فی ایکڑ 40 ہزار شیشم و شہتوت، 20 ہزار سمبل و سریس کی افزائش، گرین کور میں واضح اضافہ متوقع ہے۔مریم اورنگزیب کیمطابق مون سون شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی، زمینی کٹا کی روک تھام اور ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی۔