سرگودھا، بیٹے کو اغوا کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں بیٹے کو اغوا کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق موہکہ کالونی کے رہائشی نے بیٹے کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کی گئیں۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچہ اغوا نہیں ہوا،رشتے داروں کے پاس ہے۔پولیس نے بتایا کہ ریاض بچے کے اغوا کے مقدمے میں اپنی سابقہ بیوی کو ملوث کرناچاہتا تھا، والد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔