ڈی آئی خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

 ڈی آئی خان (آئی این پی )ڈی آئی خان میں ہونے والی ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی۔3 روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام کو پہنچ گئی، ریلی میں پری پیئرڈ ایکیٹیگری میں نادر مگسی کی پہلی پوزیشن رہی۔ نادر مگسی نے 69 کلو میٹر کا فاصلہ 44 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا، پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں گوہر خان کی پہلی پوزیشن رہی، سی کیٹیگری میں دیوار مزاری کی پہلی پوزیشن اور ڈی کیٹیگری میں شکیل احمد کی پہلی پوزیشن رہی۔