ایرانی قوم کی 70 دن کی مزاحمت نے اس تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے،سپیکرایرانی پارلیمنٹ
تہران(آئی این پی )ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے نئے عالمی نظام سے متعلق پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ایران مزید تیزی لانے کا باعث بن رہا ہے اور مستقبل گلوبل ساتھ کا ہی ہے۔ محمد باقر قالیباف کا اتوار کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھاکہ کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ایران مزید تیزی لانے کا باعث بن رہا ہے اور مستقبل گلوبل ساتھ کا ہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا ایک نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جیسا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ گزشتہ صدی میں نہ دیکھی جانے والی تبدیلیاں اب دنیا بھر میں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ایرانی قوم کی 70 روزہ ثابت قدمی نے اس تبدیلی کو مزید تیز کیا ہے۔ مستقبل گلوبل ساتھ کا ہے۔