گلوبل سائوتھ انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: چینی صدر

    سائو پالو(یواین پی) ''گلوبل سائوتھ'' میڈیا تھنک ٹینک فورم برازیل کے سائو پالو میں شروع ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط بھیجا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت گلوبل سائوتھ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چین ہمیشہ سے گلوبل سائوتھ کا ایک رکن ہے اور گلوبل سائوتھ ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، مساوی، منظم، کثیر قطبی  اور جامع معاشی عالمگیریت کی وکالت کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔