پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
صدر میکرون نے واضح کیا کہ فرانس اس تنازع کا فریق نہیں ہے، اس لیے موجودہ حالات میں کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس ایک ایسے بین الاقوامی اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی کم ہونے کے بعد خطے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کئیر اسٹار بھی واضح کر چکے ہیں کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔