فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور روس کے تعلقات تصادم کی صورتحال میں پہنچ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس کی بحریہ نے روسی آئل ٹینکر بوراکے (Boracay) پر قبضہ کر لیا، جو روسی عملے کے مطابق فرانسیسی ساحل کے قریب پہنچنے کی سنگین غلطی کی وجہ سے ہوا۔ میکرون نے کہا کہ معاملہ فرانس کے نظام انصاف کے کنٹرول میں ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔صدر میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا کہ روس کے ساتھ معاملات میں احتیاط برتی جائے، اور خبردار کیا کہ روس کے پاس بحیرہ بالٹک، بحیرہ شمالی، بحیرہ روم اور اوقیانوس میں 600 سے 1,000 جہاز موجود ہیں، جو اس کے شیڈو فلیٹ کا حصہ ہیں۔قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر کو گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو روس سے روانہ کیا گیا تھا اور یہ 20 اکتوبر کو بھارت پہنچنا تھا، تاہم یہ کئی دن تک فرانسیسی ساحل سینٹ نزائر کے نزدیک لنگر انداز رہا۔یہ واقعہ یورپ اور روس کے درمیان بڑھتے کشیدگی کے تناظر میں پیش آیا ہے۔