ایران نے آبنائے ہرمز سے بھارتی جہازوں کے گزرنے پر شرط عائد کر دی

ایران نے آبنائے ہرمز سے بھارتی جہازوں کے گزرنے پر شرط عائد کر دی

  ایران نے بھارت کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے شرط عائد کر دی ہے۔

ایران نے بھارت کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت اس وقت دی جائے گی جب ایران کے تین بحری جہاز واپس بھیجے جائیں، تاہم بھارت نے ایران کے اس مطالبے کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ ایران کے تیل سے بھرے تین جہاز بھارت نے جنگ شروع ہونے سے پہلے قبضے میں لیے تھے، جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہو رہی تھی۔ رائٹرز  کے مطابق ایران نے اپنے تین بحری جہازوں کی واپسی کے ساتھ بھارت سے دواؤں اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ اس وقت 22 بھارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔