لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر فخر زمان بھی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے میدان میں آگئے۔فٹنس مسائل کے سبب دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بننے والے جارح مزاج اوپنر فخرزمان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنے آبائی ضلع مردان میں نادار اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے فوجی کی عرفیت رکھنے والے 35 سالہ فخر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے موقع پر غریب اور نادار افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔