چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ ‘رضوان قیادت کریں گے‘فخر زمان‘فہیم اشرف کی واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے، پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔