مشرق وسطیٰ کی صورتحال:پاکستان سے مزید101پروازیں منسوخ

مسافروں کو مشکلات کا سامنا، ائیر لائنز کی قبل از سفر معلومات لینے کی ہدایات
برطانوی فضائی کمپنی کادبئی کیلئے تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کرنے کا اعلان
لاہور(خصوصی رپورٹ)مشرق وسطیٰ میں جنگ کیباعث پاکستان سے بیرون ممالک جانے والی پروازوں کا شیڈول بدستور بری طرح متاثر ،گزشتہ روز بھی 101 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں عرب امارات، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق اور آذربائیجان کے لیے پروازیں شامل ہیں۔دوسری طرف برطانوی فضائی کمپنی نے سکیورٹی خدشات کے باعث دبئیکیلئیتمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کرد ی ہیں۔تفصیلات کے مطابقملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس سے گزشتہ روز بھی مشرق وسطیٰ جانیوالی 101 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جس کے بعد18 روز کے دوران اب تک تقریباً2ہزار پروازیں منسوخ ہو چکیں۔ذرائع نے بتایا کہ منسوخی کے باعث متعدد مسافروں کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹس سیواپس گھر وں کو جانا پڑااورانہیں مالی پریشانی کا بھیسامنا کرنا پڑ ا ۔ائیر لائنز نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل پروازوں کی مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے ۔دریں اثناء عرب اماراتکیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطلہو گیا۔ادھربرطانیہ کی ائیر لائن نے نہ صرف دبئی بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیبکیلئے بھی پروازیں 31 مئی تک معطل کردی ہیں، دوحہ قطرکیلئے فلائٹس اپریل کے آخرتک جبکہ ابوظہبیکیلئے پروازیں مزید طویل مدت تک بند رہیں گی۔ واضح رہیگزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملہکیباعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں تاہم ابپروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔