پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج منسوخ پروازوں کی تعداد 184 ہوگئی

کراچی سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ، ابوظبی، بغداد کی 42 پروازوں کو منسوخ کیا گیا،مسافر مشکلات کا شکار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج کی منسوخ پروازوں کی تعداد 184 ہوگئی۔کراچی سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ، ابوظبی، بغداد کی 42 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔دارالحکومت اسلام ا?باد سے شارجہ، دبئی، دوحہ، ابوظبی کی 36 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ لاہور سے بھی دبئی، شارجہ اور دوحہ کی 40  پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔پنجاب کے دیگر اہم شہروں سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور مسقط کی 22 جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی تمام 12 اور سیالکوٹ سے بھی خلیجی ممالک کی آج کی 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔پشاور سے ابوظبی، دوحہ، دبئی، جدہ اور شارجہ کی 18 پروازیں منسوخ ہیں۔کوئٹہ سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔