لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک اوباش شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم اسد مبینہ طور پر گھروں سے آنے جانے والی لڑکیوں پر آوازیں کستا اور نازیبا اشارے کرتا تھا۔پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری کے مطابق ملزم اسد کو بھوگیوال روڈ سے ٹریس کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نازیبا حرکات ویڈیو فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہراسگی جیسے معاملات میں بروقت اطلاع اور فوری کارروائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔