آپ مضبوط ہیں، آپ کو اس شخص کی ضرورت نہیں، اب وہ مدد مانگ رہا ہے اور امریکہ اپنی تاریخ میں پہلی بار مشکل دور سے گزر رہا ہے
برازیلیہ(آئی این پی ) برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ ہم ٹرمپ سے ہدایات نہیں لیں گے، ہم بچے نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم جنگ میں شامل ہوں اور اسپین کو خوراک کی مصنوعات کی برآمد روک دیں، لیکن ہم اس سے انکار کرتے ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک بیان میں برازیل کے صدر کا کہنا تھا کہ اسپین کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور دنیا اب زیادہ ترقی یافتہ ہو چکی ہے،امریکہ ہر سال برازیل سے گندم، چاول اور کافی درآمد کرتا ہے اور ان مصنوعات کی برآمد اب ان کے لیے روک دی گئی ہے،وہ مشرقِ وسطی کو ہمیشہ ہنگامی حالت میں رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی دولت حاصل کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عرب ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ آپ مضبوط ہیں اور خود کفیل ہیں، آپ کو اس شخص کی ضرورت نہیں۔ اب وہ مدد مانگ رہا ہے اور امریکہ اپنی تاریخ میں پہلی بار مشکل دور سے گزر رہا ہے۔