وکلا ء کو مستعفی ججوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے:اسد قیصر

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دیا ہے‘ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جتنی وکلا تنظیمیں اور مزدور تنظیمیں ہیں ان کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔اسد قیصر نے کہا کہ  آج دو بجے ہمارا اجلاس ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا