اقوام متحدہ کی22اعلی طالبان ارکان پر کڑی پابندیاں برقرار

دہشت گرد گروہ افغان عالمی امن اور انسانی حقوق کے لیے سنگین خطرہ 
 وزیراعظم محمد حسن اخوند، وزیر خارجہ سراج الدین حقانی ،  سینیئر عہدیدار شامل ہیں
کابل(آئی این پی )دہشت گرد گروہ افغان طالبان عالمی امن اور انسانی حقوق کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔افغان طالبان رجیم افغانستان میں خواتین اور اقلیتوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر مکمل مفلوج کرنے میں مصروف ہیں۔افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس الائنس نے طالبان پر اقوام متحدہ کی کڑی پابندیوں کا خیر مقدم کیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 22 اعلی طالبان ارکان پر پابندیاں لگائیں جو کہ انتہائی اہم اقدام ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس الائنس نے کہا کہ یہ پابندیاں ثبوت ہے کہ افغان طالبان ایک دہشت گرد گروہ کے طور پر اب بھی شدید خطرہ ہیں۔ہشت صبح کے مطابق پابندیوں میں افغان عبوری وزیراعظم محمد حسن اخوند، وزیر خارجہ سراج الدین حقانی سمیت کئی سینیئر عہدیدار شامل ہیں