افغانستان میں متعدد دہشت گرد گروہ سرگرم ، بعض کو وہاں سازگار ماحول میسر ہے
نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق قرارداد کو تمام 15 ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا، جس کے تحت مانیٹرنگ ٹیم کا مینڈیٹ 17 فروری 2027 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم 1988 افغانستان پابندیوں کی کمیٹی کی معاونت کرتی ہے، جو طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے، قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ پاکستان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں متعدد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں اور بعض کو وہاں سازگار ماحول میسر ہے، خاص طور پر ٹی ٹی پی کو رپورٹ میں سرحد پار حملوں، انتہا پسندی کے پھیلا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔