اقوام متحدہ کی طالبان کی جانب سے ایک شخص کو سر عام پھانسی دینے کی شدید مذمت

نیویارک /کابل(آئی این پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے صوبہ پکتیا میں طالبان کی جانب سے ایک شخص کو سرعام پھانسی دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ، غیر انسانی اور من مانی کا اقدام قرار دیا اوراس طرح کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ سرعام پھانسی ظالمانہ، غیر انسانی، یا ذلت آمیز سلوک یا سزا ہے۔